ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کے ایک کرکٹ کھلاڑی پر میچ کھیلنے کے دوران پڑگیا دل کا دورہ، موقع پر ہلاک

اڈپی کے ایک کرکٹ کھلاڑی پر میچ کھیلنے کے دوران پڑگیا دل کا دورہ، موقع پر ہلاک

Mon, 02 Mar 2020 21:54:32    S.O. News Service

اڈپی،2/مارچ(ایس او نیوز)اڈپی کے پانگلاسے تعلق رکھنے والا نوجوان کرکٹ کھلاڑی پرشانت شیٹی (32سال) بنگلورو میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔

پرشانت شیٹی ریاستی سطح کا ایک پیشہ ور ٹینس بال کرکٹ کھلاڑی تھا۔ بہت ہی کم عمری میں اسے بڑی شہرت ملی تھی اور اس نے بہت سے ٹورنامنٹ کھیلے تھے۔بالنگ اور بیٹنگ کا اس کا اپنا ایک خاص انداز تھا جس کے لئے وہ جانا جاتا تھا۔ وہ شادی شدہ تھااور بنگلورو میں مقیم تھا۔ اس نوجوان کھلاڑی کی موت سے ریاستی کرکٹ کھلاڑیوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔


Share: